1. شعبہ درس نظامی میں اندرون ملک کے طلباء کو داخلہ دیاجاتاہے جسکا الحاق وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ہے۔ جسمیں کثرت سے طلباء داخل ہوتے ہیں اور روز بروز ترقی ہورہی ہیں
2. شعبہ افتاء میں عام لوگوں کے مسائل تحریر وزبانی دئے جاتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں سوالات کے جوابات تحریر کئے گئے ہیں۔ جسکی تقریباْ 9جلدیں بنی ہوئی ہیں جو زیر ترتیب ہیں۔ زبانی جوابات اس کے علاوہ ہیں ۔زبانی جوابات کیلئے فون کی سہولت بھی حاصل ہے۔
3. شعبہ کمپیوٹر میں طلباء وقت کی ضرورت کے موافق تربیت لیتے ہیں اور اسے مفید کاموں میں استعمال کرتے ہیں۔
4. شعبہ علوم عصریہ کے تحت ان طلباء کو باقاعدہ تیاری کروائی جاتی ہیں جنہوں نے میٹرک نہیں کیا ہو۔ اور بورڈ کے تحت ان کو امتحان دلایا جاتا ہے۔
5. شعبہ حج تربیتی پروگرام میں حجاج کرام کو عملی تربیت دی جاتی ہے تاکہ جو حضرات حج کا ارادہ رکھتے ہوں وہ صحیح طریقہ پر حج ادا کرکے فریضہ حج کی تکمیل کرسکیں۔ اس شعبہ کے تحت سال ہاسال مجالس میں وسعت ہورہی ہے ۔ اس طریقہ سے لوگوں کی مشکلات بھی حل ہوتے ہیں۔ حج کے ایام میں فون کے ذریعہ بھی ان کے سوالات کے جوابات دئے جاتے ہیں۔
بہر حال ان تمام شعبوں میں دن بدن ترقی ہورہی ہے اور معاشرہ کی ضروریات پوری ہورہی ہیں۔
طرح جامعہ علمی میدان میں کوشش کر رہاہے اسطرح تعمیری میدان میں بھی ترقی ہورہی ہے۔ چنانچہ 1978ء میں کل کمرے 9تھے بعد ازاں مختلف سالوں میں 14کمرے تعمیر کئے گئے۔ اب کل کمروں کی تعداد23ہے۔ اسکے علاوہ بڑا ہال اور دارالمطالعہ زیر غور ہیں۔ انشاء اللہ عنقریب اسکی تعمیر شروع کی جائے گی۔(انشاء اللہ)
مدرسہ کے کتب خانہ میں بھی روز بروز کتابون کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ابتداء میں صرف درسی کتب محدود تعداد میں تھیں۔ اب کتابوں کی تعداد 11000سے متجاوز ہے۔ مدرسہ ہر
درجہ میں باقاعدہ امتحانات منعقد کرواتا ہے۔ جسکا تفصیلی ریکارڈ سنہ وار فائلوں میں محفوظ ہے۔ اور چند سال سے کمپیوٹرائز ہے۔ اس کے علاوہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت بھی امتحانات ہوتے ہیں اور مختلف مراحل کی سندیں جاری کی جاتی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔ المرحلہ المتوسطہ (مڈل)
۲۔ المرحلہ العامہ (میٹرک)
۳۔ المرحلہ الخاصہ (ایف۔اے)
۴۔ المرحلہ العالیہ (بی۔اے) ۵۔ المرحلہ العالمیہ (ایم۔اے)